شیخ رشید کے خلاف بلوچستان میں بھی مقدمہ درج

320

موجودہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول زرداری سے متعلق بیان پر سابق پاکستانی وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف بلوچستان کے صنتعی شہر حب صدر تھانہ میں تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کی 6 دفعات کے تحت پیپلز پارٹی کے کارکن علی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ صدر میں پی پی کارکن علی اصغر کی مدعیت میںشیخ رشید کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 504 گالی گلوچ کرنا ،506دھمکی ،500اشتعال انگیزی پیدا کرنا ،186کار سرکار میں مداخلت اور 25ٹیلی گراف ایکٹ سوشل میڈیا کے استعمال کے تحت مقدمہ نمبر 20/2023درج کیا گیا
ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اور پاکستانی وزیر شہباز گل کیخلاف قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔