زاہدان سے بلوچ خاتون لاپتہ، عوام احتجاجاً سڑکوں پر

384

بلوچستان کے شہر زاہدان میں آج جمعہ کے روز ایک بار پھر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایرانی حکومت کے خلاف بلوچ شہریوں کی پھانسی اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ قتل عام کے خلاف مخلتف نعرے درج تھے۔

دریں اثنا ایک 22 سالہ بلوچ لڑکی کو 8 فروری کو ایرانشہر میں اس کی رہائش گاہ پر ایرانی فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے لاپتہ کیا۔
ـ
اس بلوچ لڑکی کی شناخت 22 سالہ کبری ہوتی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق قصر قند سے ہے جبکہ وہ خاش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل کی طالبہ ہیں ـ۔