دشت: فوجی آپریشن جاری

703

بلوچستان کے علاقے سیاھجی میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے، مذکورہ فوجی آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر اور کیچ کے درمیانی علاقے دشت کے پہاڑی علاقے سیاھجی میں پاکستانی فوج نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ جاسوس ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں اور ساتھ ہی فوجی اہلکار بھی اتار رہے ہیں۔

مذکورہ آپریشن میں تاحال کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے، ناہی حکام کا آپریشن کے حوالے سے موقف سامنے آیا ہے۔