خواجہ مزمل کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔ وی بی ایم پی

399

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے براہوئی زبان کے شاعر اور کوہ پیماء خواجہ محمد مزمل کے اغواء نما گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق ‏اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کو سیکورٹی فورسز نے براہوئی زبان کے شاعر خواجہ محمد مزمل قمبرانی ولد حاجی محمد حنیف کو انکے گھر واقع قمبرانی روڑ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

انہوں مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ محمد مزمل کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔

خیال رہے کہ خواجہ مزمل براہوئی زبان کے معروف شاعر اور کوہ پیماء ہیں انہیں آج دوپہر کے وقت پاکستانی فورسز نے کلی قمبرانی کوئٹہ میں واقعہ انکے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا۔