خضدار: ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق، چار زخمی

415

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پہلا واقعہ خضدار میں زیر پوائنٹ پر پیش آیا جب مزدا ٹرک گاڑی نے خضدار کانک کے رہائشی دو افراد کو کچل دیا۔ دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

جن کی شناخت عبدالحفیظ اور نصیراحمد کے نام سے ہوئی تاہم مزدا ٹرک گاڑی کوڈرائیو موقع سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

انتظامیہ کے مطابق جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسرا واقعہ خضدار میں وہیر کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی شناخت حاجی احمد اور مسما اسما کے نام سے ہوئی جب کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایم ی آر سی 1122والوں نے طبی امداد دیکر خضدار ہسپتال پہنچادیا۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔