خضدار: جانوروں میں پراسرار بیماری پھیل گئی

338

بلوچستان کےضلع خضدار میں جانوروں میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں جانور ہلاک ہوگئے۔

محکمہ حیوانات نےعلاقے میں بھیڑ بکریوں کے خون کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے حاصل کر لیے تاکہ معلوم ہو سکے یہ کونسا وائرس ہے۔

ڈائریکٹر حیوانات خضدار نے بتایا کہ بھیڑ بکریوں کو یہ وائرس سردی کے باعث لاحق ہوا ہے، خون ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کونسا وائرس ہے،لیکن علاقے میں جانوروں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔