حفیظ زہری معاملے پر اختر مینگل و ڈاکٹر مالک آئی ایس آئی کی بربریت کا کیاجواب دینگے؟ – ڈاکٹراللہ نذر

943

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کراچی میں عبدالحفیظ زہری کی دوسری دفعہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کی کوشش پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹ میں بی این پی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹرمالک بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا محترم سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک بلوچ آئی ایس آئی کی اس واضح اور سرعام بربریت کا جواب دے سکتے ہیں؟ کیا وہ اب بھی پاکستانی عدالتوں اور اداروں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو وہ واقعی آنکھیں بند کر رہے ہیں ورنہ کراچی میں حفیظ بلوچ کا معاملہ آنکھیں کھول دینے والا ہے۔ حتیٰ کہ سعیدہ بلوچ کی چیخیں ایک بہرا بھی سن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کرتے ہیں کہ حفیظ بلوچ کے دوسری دفعہ اغوا کی کوشش اور دیگر لاپتہ بلوچوں کے بارے میں فوری ایکشن لیں جو بدمعاش آئی ایس آئی کے ٹارچرسیلوں میں ہیں۔