حب: لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد

449

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران بند مراد ہائی اسکول کی آٹھویں جماعت کے لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش منگھو پیر تھانہ کراچی کی حدود سے ملی۔ پولیس نے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب کے نواحی علاقے ساکران کے بند مراد ہائی اسکول میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم فیروز ولد مہر اللہ میروانی ایک ہفتہ قبل شام کے وقت گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا

ساکران پولیس کے مطابق طالب علم حب ندی کے دوسری پار ہمدرد یونیورسٹی کے قریب گاوں جو کہ منگھور پیر کراچی کی حدود واقع ہے سے غائب ہوا تھا اور پیر کے روز اسی علاقہ سے ایک نالہ کے قریب سے اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے اس حوالے سے بعض افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔