حب شہر میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

335

بلوچستان کے صنتعی شہر جب چوکی میں چوری، ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جبکہ پولیس کا آپریشنل نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ گشت اور ناکہ بندی پوائنٹس غیر فعال ہونے کے باعث شہری لٹنے لگے ۔

گذشتہ شب بیروٹ تھانے کی حدودمیں مین روڈ پر موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپے کے موبائل فونز اور دو لاکھ نقدی اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے گئے جس کے بعد رات گئے بیروٹ تھانے کی حدود میں بھنسوں کے باڑے پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

صدر بیروٹ تھانے کی حدود چوری ڈکیتی کی واردتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب جیب کترے گروپس بھی سرگرم ہیں شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ۔

شہریوں پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ بھتہ خوری اور شریف لوگوں کو تنگ کرنے کے بجائے چوروں کے خلاف کاروائی کریں۔

شہریوں کا الزام ہے کہ چوری ڈکیٹیوں میں بااثر طاقت ور گالی شیشے والی گاڑیوں کے لوگ ملوث ہیں۔ اس لئے پولیس ناکام ہے۔