بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں پیر کے روز دو زور دار دھماکے سنے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ سمندر کنارے مل ایریا میں اور دوسرا کوہسر چھڑائی کے پاس ہوا ہے۔
جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڑ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے آر ایچ سی جیونی پہنچا دیئے گیا۔
تاہم دوسرے دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فورسز نے علاقے کو گھیراؤ کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔
مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –