جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی این اے

709

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں کوئٹہ سے لاہور اور پشاور کینٹ جانے والی جعفر ایکسپریس کو ٹائم ڈیوائس سے نشانہ بنایا، حملے میں پاکستان آرمی کے 10 اہلکار ہلاک اور متعد زخمی ہوئے  جو کوئٹہ سے پنجاب جا رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے پہلے بھی عوام

کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستانی فورسز کو لے جانے والی ٹرینوں میں سفر نہ کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پر عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ ایسے ٹرینوں میں سفر نہ کریں جو قابض پاکستانی فورسز کو سہولت فراہم کرے، بصورت دیگر وہ اپنے جان و مال کی ذمہ دار خود ہونگے ۔

انہوں نے کہا ہماری اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔