ترکیہ میں زلزلے کی تباہی،ہلاکتوں کی تعداد 38044 ہو گئی

159

ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق،اس تباہی میں اب تک 38044 افراد ہلاک اور ایک لاکھ آٹھ ہزار اڑسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اب تک 38044 ہوچکی ہے۔

ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق،اس تباہی میں اب تک 38044 افراد ہلاک اور ایک لاکھ آٹھ ہزار اڑسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

دریں اثنا ، امور خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 66 غیر ملکی امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ ترکیہ کو ایک سو ایک ممالک سے امداد کی پیشکش موصول ہوئی ہے ۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس وقت متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار 654 غیر ملکی رضا کار امدادی کاموںمیں ہاٹھ بٹا رہے ہیں، دو مزید ممالک امدادی ٹیمیں روانہ کریں گے جن کے رضا کاروں کی تعداد 455 ہو گی ۔