ترکیہ: زلزلے سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 31643، اسی ہزار سے زائد زخمی

196

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات کے مطابق ، دس اضلاع میں تباہی مچانے والے اس ہولناک زلزلے سے اب تک 31643 افراد ہلاک اور80278 زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے اب تک 31 ہزار 643 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات کے مطابق ، دس اضلاع میں تباہی مچانے والے اس ہولناک زلزلے سے اب تک 31643 افراد ہلاک اور80278 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس دوران نائب صدر فواد اوکتائے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 34 ہزار 717 رضا کار موجود ہیں جو امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترک امور خارجہ نے بتایا کہ متعدد ممالک سے آنے والے دس ہزار اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں ترک امدادی ٹیموں کے شانہ بشانہ کاام میں مصروف ہیں۔