تربت: ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی، طالبہ جانبحق

477

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے
ٹیچنگ ہسپتال میں مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے ٹائیفائڈ میں مبتلا طالبہ جان بحق ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق ہیرونک سے تعلق رکھنے والی طالبہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ٹائیفائڈ کا مناسب علاج نہ ملنے کے باعث جان بحق ہوگئے۔ انہیں بخار کے باعث ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جہاں انہیں ٹائیفائڈ کی تشخیص کی گئی تاہم غیر موثر علاج کے باعث انہیں تربت سے کراچی لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ کراچی پہنچنے سے قبل چل بسی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے اکثر بڑے شہروں میں صحت کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کراچی منتقل کیا جاتا ہے جن میں بیشتر راستے میں دم توڑ جاتے ہیں۔

بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر تربت میں صحت کی سہولیات کا یہی صورتحال ہے کہ ملیریا اور ٹائفیڈ کے مریضوں کو بھی کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے موجودہ وزیر صحت احسان شاہ کا حلقہ انتخاب تربت کے علاوہ بلوچستان بھر صحت کے شعبہ صورتحال انتہائی سنگین ہے۔