بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں قائم پاکستانی فوج کے ایک چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں فورسز متعدد حملوں میں نشانہ بناچکے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔