بی ایل ایف نے مند اور جھاؤ میں حملوں کی ذمہ داری قبول لرلی

397

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز آٹھ فروری بوقت شام ساڑھے سات بجے  سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں ملا چات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

ترجمان نے کہا کہ راکٹ حملے اور فائرنگ سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔

درین اثنا بی ایل ایف نے آواران کے علاقے جھاؤ میں موبائل فون ٹاور کو مشینری سمیت نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ 9 فروری کی شام ضلع آواران میں جھاؤ نوندڑہ کے علاقے جلونٹی میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل فون سروس، یوفون کے ٹاور کو مشینری سمیت نذرآتش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز اوراس کی تنصیبات پرحملے جاری رہیں گے۔