بُلیدہ: موبائل ٹاور پر حملہ،مشینری نذرآتش

575

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے تحصیل بلیدہ میں گذشتہ روز کڈکی کے مقام پر یوفون ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کرکے مشنیری کو نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

آٹھ فروری کو مند کے علاقے کوہ ڈگار میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی یوفون موبائل کے ایک ٹاور پر حملہ کرکے نذرآتش کیا گیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کرلی۔

تاہم اب تک مذکورہ واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔