بلوچ قوم کے خلاف پارلیمنٹ، عدلیہ، ایگزیکٹو، میڈیا اور فوج ایک صفحے پر ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نذر

941

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی عدلیہ ، پارلیمنٹ اورمیڈیا کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ قوم کیخلاف ایک ہی صفحے پر قرار دیا ہے ۔

بلوچ رہنما نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف پارلیمنٹ، عدلیہ، ایگزیکٹو، میڈیا اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔ بلوچوں کو کبھی بھی پاکستان کی deep state سے انصاف کی کوئی امید نہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچ پارلیمانی گروپ غیر پیداواری اور رد انقلابی جماعتیں ہیں، کیونکہ انہوں نے ریاست کی بربریت کو جائز قرار دیا ہے۔ وہ جو کر رہے ہیں اس کی توقع پہلے دن سے تھی۔ ریاستی ادارے وہی مظالم کر رہے ہیں جو بنگلہ دیش میں ہوئے تھے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ ہم کبھی بھی انصاف کی بھیک نہیں مانگتے لیکن عالمی برادری کو محکوم قوموں کے تحفظ میں اپنے کردار کا احساس ہونا چاہیے۔ پاکستان اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔