بلوچستان: ٹریفک حادثات، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

228

لسبیلہ اور خضدار میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔

لسبیلہ میں شدید دھند کے باعث مین ایکو شاہراہ پر رانا بھٹ کے قریب کار اور کوچ کے مابین تصادم، 8 افراد زخمی، کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

وندر کے علاقے رانا بھٹ کے قریب مین ایکو شاہراہ پر شدید دھند کے باعث پرکار اور کوچ کے مابین تصادم کے باعث کار میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کار میں سوار 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر وندر پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس میں ریسکیو سینٹر منتقل کرنے کے بعد حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے تین افراد کو مزید علاج و معالجے کے لیے کراچی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا جبکہ وندر پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 سالہ بچے کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردیا۔

دریں اثناءخضدار میں تیز رفتار ٹریکٹر نے غلامانی چوک کے قریب نوجوان کو کچل دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں کان منہدم،ملبہ تلے دب کر ایک مزدور عبدالجلیل بارانزئی نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔ جاں بحق مزدور کا تعلق دراکھالہ وڈھ سے بتایا جارہا ہے

وہاں تحصیل چھترتھانہ فلیجی کی حدود میں باپ نے کم سن بچی کوگولیوں کا نشانہ بنایا، کم عمربچی کی زبردستی شادی سے انکار پر باپ نے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مزید تحقیقات انتظامیہ کررہا ہے ۔