بلوچستان: مہنگائی بے قابو، گرانفروش اور ذخیرہ اندوز عوام کو لوٹنے لگے

239

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے اضافے کے بعد ساڑھے 600 روپے فی کلو گوشت فروخت ہورہا ہے ۔

اس کے علاوہ کھانے پینے کی دیگر چیزوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ تین ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ خوراک اور دیگر اخراجات میں بے تحاشا اضافہ ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کردی ہے اور خریداری کم ہونے کی وجہ سے دکاندار بھی پریشان ہیں ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کھانے پینے کی چیزوں ، سبزیوں، پھلوں، آٹے سمیت دیگر ضروریات کی چیزوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور علاقہ مجسٹریٹ گراں فروشی اور مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے گراں فروش اور ذخیرہ اندوز شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور علاقہ مجسٹریٹ کو چاہیے کہ وہ گراں فروشی روکنے کے لئے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے کو دکانوں پر آویزاں کرواکر مقرر کردہ ریٹ پر اشیاخوردونوش اور کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت کو یقینی بنائیں۔