بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق

146
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 7 افراد جانبحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

حادثات و واقعات ہرنائی، واشک، دکی میں پیش آئے جبکہ کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار چار افراد جانبحق 15 افراد زخمی ہوگئے- زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے-

دوسری جانب ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں پھاٹک کے قریب ٹوڈی گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ادھر دکی میں کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی کی رسی ٹوٹ جانے کے سبب النٹنے سے دو کانکن اختر محمد ولد شاہ نواز علیزئی سکنہ افغانستان اور خواج محمد ولد فیض محمد قوم کاکڑ سکنہ ضلع قلعہ سیف اللہ جان کی بازی ہارگئے- کوئلہ کان سے لاشوں کو نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

دریں اثناء کوئٹہ میں ایک گھر سے 70سالہ ریٹائرڈ خاتون کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد کرلی گئی ہے-

کوئٹہ ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ روز میکانگی روڈ پر کوچہ شیر محمد واقع ایک گھر سے ایک بزرگ خاتون کی رسیوں سے بندھی نعش ملی جسے فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 70سالہ مختیار بیگم جوکہ ایک ریٹائرڈ استانی تھی، کے نام سے ہوئی ہے-

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ گھر میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی واقعہ کے حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-