بلوچستان: فائرنگ و حادثات، 2 خواتین جانبحق، آٹھ افراد زخمی

240

بلوچستان کے ضلع بولان اور پنجگور میں پیش آنے والے دو مختلف نوعیت کے واقعات میں دو خواتین جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سیدان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کھول دی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی، مرنے والی خاتون پروم کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے بولان سے اطلاعات ہیں کہ موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جانبحق ہوگئی ہے۔

ادھر کوہلو سے اطلاعات ہیں کہ سبی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جانے والی گاڑی بھرگڑی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی، گاڑی میں سوار 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنکا تعلق کوہلو سے ہے۔

زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کیا کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا سبی میں تبلیغی اجتماع پر جانے والے چار افراد کو اغواء کرلیا گیا۔

لیویز زرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو قبائلی جھگڑے کی بناپر اغواء کیا گیا ،مغوی افراد کو ترین قوم کے ذیلی شاخ ونیچی قبیلے کے لوگوں نے اغواء کیا۔

لیویز کے مطابق مغوی افراد میں حلیم ولد کوتان،شبیر ولد ملک اموجان، عبدالمقتدر ولد مولوی عبدالقویم، پیرمحمد سلطان شامل ہے ،مغوی افراد کا تعلق ہرنائی کلی خدرانی سے بتایا جاتا ،مغوی افراد کو یونین کونسل اسپین تنگی کے علاقہ سور وا سے اغواء کیا جو ہرنائی سے سبی اجتماع کےلئے جارہے تھے۔