بلوچستان: فائرنگ اور حادثات، دو ہلاک، چار زخمی

247

بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات مستونگ، پنجگور اور دکی کے مقامات پر پیش آئے ہیں۔

دکی سے اطلاعات ہیں کہ لاپتہ ہونے ساز الدین بابر کی لاش پولیس نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو تین گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو کلی کاروٹی سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے دشت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حاجی میاں خان پرکانی ولد حاجی عضمت خان نامی ضعیف العمر شخص کو ہلاک کیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں پنجگور سبزاب ضلع واشک ناگ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت راشد ولد مٹھا خان، انس ولد حاجی ابراہیم محمد ، انور ولد ابراہیم ساکنان خضدار اور فقیر ولد عبدالواحد سکنہ وشاب پنجگور سے ہوئی ہے۔