بلوچستان: دو افراد لاپتہ، 2 بازیاب

278

کراچی اور پنجگور سے دو افراد کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے جبکہ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دو افراد کے بازیابی کے اطلاعات ہیں۔

اتوار کے روز یحییٰ سلام ولد سلام سکنہ خدا بادان کو حاجی نصیر مسجد کے قریب سرف گاڑی میں سوار مسلح افراد تشدد کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ رواں مہینے پنجگور میں یہ اپنے نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے کہ مسلح افراد لوگوں کو لاپتہ کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان جبری گمشدگیوں میں پاکستان فوج کی تشکیل کردہ مسلح جتھے ملوث ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی نے کراچی کے علاقے گلشن مزدور سے اورنگ زیب ولد ماسٹر سراج سکنہ پنجگور سوردو کو سات فروری رات گئے چار بجے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل 2 جون 2020 میں کراچی سے فورسز نے حراست میں لیکر 8 مہینے تک حراست میں رکھنے بعد رہا کردیا تھا اور اب ایک بار پھر اسے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا۔

دریں اثنا کوئٹہ سے طویل عرضہ تک فورسز کے ہاتھوں لاپتہ محمد ریاض اور محمد اعظم بازیاب ہوگئے۔

جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق لاپتہ محمد ریاض ولد فقیر محمد نیچاری اور محمد اعظم ولد عبدالقادر نیچاری بازیاب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد ریاض اور محمد اعظم کو 21 نومبر 2017 کو کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا ۔