کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بخار، سردرد، شوگر اور کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات مارکیٹس سے غائب ہوگئیں۔
مارکیٹس ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی بیشتر ادویات بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ، جن میڈیکل اسٹورز پر یہ ادویات دستیاب ہیں وہ دوکاندار زیادہ قیمت پر ان ادویات کو فروخت کر رہے ہیں۔
مختلف امراض میں مبتلا مریض ان ادویات کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اس حوالے سے دوکانداروں نے کہا کہ بخار، سر درد، دماغی آرام، شوگر ،کینسر، بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی ادویات کمپنیوں کی جانب سے ہی مہیا نہیں کی جا رہی ہیں ، بیشتر ادویات ذخیرہ کرلی گئیں تاکہ جب قیمتوں میں اضافہ ہو تو مال مارکیٹ میں لایا جائے۔
بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے ان ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔