ایران: وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

330

ایران کے وزیر کھیل حمیدسجادی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک جنوب وسطی علاقے میں گر کرتباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے.

سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے میں وزیرکھیل کے مشیراسماعیل احمدی جان کی بازی ہارگئے ہیں اورحمید سجادی کو دماغ سے خون بہنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیرکھیل حمید سجادی سمیت 12 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز ملک کے جنوب وسطی علاقے میں گرکر تباہ ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 16 ارکان سوار تھے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ صوبہ کرمان کے شہر بافت کے اسپورٹس کمپلیکس میں اترنے کی کوشش کررہا تھا۔

وزیرکھیل کی حالت اچھی ہے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انھیں اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر سوار دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔