آواران: فورسز کے چوکیوں پر حملہ

534

بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات مطابق آواران کے علاقے مشکے میں قائم دو فوجی چوکیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کے چوکیوں کو مشکے کے علاقے رات نو بجے کے وقت ریندک اور میئی کے مقام پر قائم چوکیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آوازیں سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے، تاہم عسکری حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔