آواران، قلات: دھماکے دو افراد زخمی، موبائل ٹاور تباہ

443
file photo

بلوچستان کے ضلع آواران اور قلات میں ہونے والے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی اور موبائل ٹاور تباہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے تحصیل جھاؤ میں جمعہ کے روز بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے تلاشی شروع کردی۔

دریں اثنا ضلع قلات کے علاقے پارود میں موبائل ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جبکہ مشینری کو نذر آتش کردیا۔

آج ہونے والے دونوں واقعات کی ذمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کیے ہیں تاہم ان علاقوں پاکستانی فورسز، مواصلاتی نظام بلوچ مسلح تنظمیوں کے نشانہ پر رہے ہیں۔