پنجگور: مسلح گاڑی سواروں کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

304

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان مواچ چوک سے سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اغواء ہونے والے شخص کی شناخت شعیب ولد ایوب سکنہ خدابادان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے، تاہم دیگر تفصیلات پولیس نے فراہم نہیں کی ناہی اغواء کاروں کے شناخت تاحال پولیس نے کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ قوم پرست اسطرح کے واقعات کے حوالے سے پاکستانی خفیہ ایجنسی و ان کے حمایتی گروہوں (ڈیتھ اسکواڈ) پہ الزام عائد کرتے ہیں، ان کے بقول اسطرح کے واقعات میں زیادہ تر ریاستی مشینری ملوث ہے۔