پاکستانی خفیہ ادارے روزانہ میرا تعاقب کررہے ہیں ۔ فاطمہ زہری

342

لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ فاطمہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار کئی دنوں سے میرا تعاقب کررہے ہیں۔

انہوں جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب بھی میں گھر سے نکلتی ہوں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد میرا کا پیچھا کرتے ہیں، جبکہ ویگو گاڑی کیساتھ پولیس کی گاڑی بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر پہلے ہی دو سالوں سے ان کے تحویل میں ہے اب اگر وہ مجھے بھی برداشت نہیں کرتے ہیں وہ میرے شوہر کو چھوڑ دیں میں اپنے بچوں کے ساتھ ملک چھوڑ کر چلی جاتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پتہ نہیں وہ مجھے کیوں اس قدر ذہنی اذیت دے رہے ہیں اور وہ ہم سے کیا چاہتے ہیں۔