دکی :فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

303

بلوچستان کے ضلع دکی میں مشکوک گاڑی روکنے پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہلکار ہلاک۔

ایس پی سید صبور آغا کے مطابق پیر کو دکی کے علاقے مشر قی بائی پاس کے مقام پر پو لیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پو لیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سلیم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

جبکہ پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقتول اہل کار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی سیدصبور آغا کے مطابق واقع چوری کا لگتا ہے چور موقع پر 14 سولر شمسی پلیٹ،ایک کلاشنکوف اور میگزین بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پو لیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی جاری ہے۔