تربت: آٹھ افراد کی لاشیں لیویز فورس کے حوالے

1378

لیویز ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت میں آٹھ لاشیں لائی گئی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی۔

لیویز فورس کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر سے لاشیں حکام لیویز فورس کے حوالے کی گئی ہے تاہم ابتک لاشوں کے حوالے سے حکام نے کچھ نہیں بتایا ہے۔

لاشوں کے حوالے سے مختلف ذرائع قیاس کررہے ہیں کہ کل مند میں ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے افراد ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان فورسز نے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے مقابلے کے نام دیے ہیں ۔ ابتدائی معلومات تک لاشیں شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔