آئی ایس پی آر کا آپریشن میں 12 شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

673

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں انٹیلی جنس کی اطلاعاتپر آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی فورسز نےآپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا، منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے ایک گاڑی فراہم کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی،سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مانیٹرنگ کی گئی، مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔