یوکرین رہائشی عمارت پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 20 ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات روس نے یوکرین کے شہر دنیپرو میں ایک رہائشی عمارت پرمیزائل حملہ کیا حملے کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کو عمارت سےنکالا جاچکا ہے۔
دنیپرو کے گورنر ویلنٹائن ریزنی چینکو کا کہنا ہے کہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق روس کے میزائل حملے کے چند ہی گھنٹوں قبل برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے یوکرین کو 14 چیلنجر 2 ٹینکفراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، برطانوی وزیر اعظم کے اعلان پر برطانیہ میں روس کے سفارتخانے نے خبردار کیا تھا کہ متنازع علاقے میںٹینکوں کی موجودگی جنگی آپریشن میں شدت لانے کا باعث بنے گی اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپورجواب دیا جائے گا–