گوادر میں چینی فوج کی موجودگی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے – ڈاکٹر اللہ نذر

1489

بلوچ آزادی پسند رہنماء اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکر بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچ اب پہلے سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو ڈرون دے کر اس میں براہ راست ملوث ہے۔ اور گوادر اور جیوانی میں چینی  پی ایل اے کی موجودگی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بلوچ رہنماء نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی طاقتیں بلوچستان کو متنازعہ علاقہ قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مداخلت کریں اور بلوچستان اور خطے میں امن اور سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں جو ان کے اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے لیے ضروری ہے۔