گوادر: دس روز بعد انٹرنیٹ بحال

222

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دس روز بعد انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیا۔

ساحلی شہر گوادر میں گزرے سال کے اختتامی مہینے کو حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کے دوران اِنٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گوادر میں گذشتہ ماہ حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیے گئے بزرگ رہنماءحسین واڈیلہ اور دیگر 25 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

گذشتہ روز حق دو تحریک بلوچستان کے گرفتار کئے گئے رہنماؤں حسین واڈیلہ، یقوب جوسکی، شبیر رند سمیت دیگر کو سخت سیکورٹی میں گوادر سے تربت، پنجگور اور پنجگور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گوادر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا جس کا الزام وزیر اعلیٰ بلوچستان نے “حق دو تحریک” پر لگایا تھا۔