گوادر: حسین واڈیلہ اور 25 کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف دراخواست دائر

307

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزرے سال کے اختتامی مہینے کو حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤں کے دوران گرفتار کیے گئے بزرگ رہنما حسین واڈیلہ اور دیگر 25 کارکنوں کو اب تک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سیشن کورٹ گوادر میں بذریعہ راشد ایڈوکیٹ ایک درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں ڈی پی او گوادر اور انچارج پولیس تھانہ گْوادر کو فریق بنایا گیا ہے اور رہنماؤں کی فوری بازیابی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں ایک سال قبل حق دو تحریک کے منظور شدہ آئینی مطالبات پر صوبائی حکومت کی جانب سے عملدرآمد کرنے کے بجائے پرتشدد کاروائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ درخواست سماعت کے لیے کل 4 جنوری کو مقرر کیا گیا۔