کیچ: پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

388

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے تمپ میں آرمی چوکی اور تربت میں اینٹی نارکو ٹیکس کی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 21  جنوری کی رات  نو بجے  تمپ، دازن کراس میں دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا جو چوکی کے اندر جا گرئے جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 22 جنوری کی شام کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اینٹی نارکو ٹیکس کی کیمپ پر دستی بم حملہ کیا جس سے ان کی فورسز کو جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔