کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

317

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے گومازی سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جنکی شناخت بلال ولد غفور اور عمیر ولد داد محمد سکنہ گومازی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو رات گئے دو بجے کے قریب فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں۔