کیچ فوجی آپریشن: چار افراد کی لاشیں تربت منتقل

654

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے چار لاشیں لیویز حکام کے حوالہ کی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہوشاپ بل کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہوشاپ اور بل کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد ہلاک کردیے ہیں۔

ہلاک افراد کی لاشیں ایف سی کیمپ منتقل کرنے کے بعد لیویز فورس کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز فورس نے چاروں لاشیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی ہیں۔

تاہم ابتک لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم کی طرف سے کوئی موقف سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے آرہے ہیں جن میں اکثریت لاشوں کی شناخت زیر حراست افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

بلوچستان کے قوم پرست جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظمیں اس طرح کے واقعات کو مشکوک قرار دے چکے ہیںز

تاہم مذکورہ لاشوں کے حوالے تاحال مزید تفصیلات نہیں آسکی ہے۔