کیچ: خاتون نے خودکشی کرلی

470

بلوچستان کے ضلع کیچ میں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ سرنکن کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت مسمات (ز) کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، ناہی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے تاحال کچھ کہا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، جہاں سب زیادہ خودکشی کے واقعات ضلع کیچ ہی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔