کیفی خلیل کا گانا “کہانی سنو” ٹاپ گلوبل میوزک ویڈیوز میں شامل

743

کنا یاری گانے سے شہرت پانے والے گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گاناکہانی سنویوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 100 گلوبل گانوںکی فہرست میں 55 ویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پرکہانی سنوکو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔ بعد ازاں کیفی خلیل نےاسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

ان کے مذکورہ گانے کو بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستانی خاتون گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھیکہانی سنوکو گایا تھا، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہبنایا اور کہا کہ انہوں نے کیفی خلیل کے زبردست گانے کو ہی ختم کردیا۔

کہانی سنوکو حال ہی میںاے آر وائی ڈیجیٹلپرپاکستانی ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھامیں بھی پیش کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے نوجوان بلوچ گلوکار کیفی خلیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا گاناکہانی سنویوٹیوب پرعالمی سطح پر مقبول 100 گانوں کی فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

کیفی خلیل کا تعلق کراچی کے بلوچ اکثریتی آباد والے علاقے لیاری سے ہے جبکہ وہ اس سے قبل لیاری سے تعلق رکھنے والی خاتونریپر ایواء بلوچ اور ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب بگٹی کے ساتھ اپنے مشہور گانے کناء یاری میں جلوہ گر بھی ہوئےہیں

نوجوان گلوکار نے اپنے گانے کے گلوبل ٹرینڈ میں جگہ بنانے پر مداحوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔