کولواہ حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

475

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کرکے تین دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آواران و کیچ کے درمیانی علاقے کولواہ ڈنڈار میں مادگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر تین اطراف سے حملہ کیا، بیس منٹ تک جاری رہنے والی اس حملے میں سرمچاروں نے دشمن فوج پر متعدد راکٹ و گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی بزدل دشمن اہلکار اپنے مورچوں سے بھاگ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگی۔