کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 بچے اور باپ جاں بحق

138

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ سیٹیلائٹ ٹاؤن  میں پیش آیا جہاں  مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شرفالدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں