کوئٹہ: ٹی ٹی پی کے حملے میں اے ایس ایف اہلکار ہلاک

508

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسلح حملے میں ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایئر پورٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار مجاہد حسین سکنہ راولپنڈی ہلاکہوگیا۔

لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناء حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہآج صبح ساڑھے سات بجے تحریک طالبان پاکستان کے ٹارگٹ کلر دستے کے مجاہدین نے کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر طورناصر نامی فوجی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے