کوئٹہ: نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

575

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گذشتہ دنوں قلات سے کوئٹہ آئی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوگئی ہے، واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ منیر مینگل پھاٹک کے قریب گھر میں لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی۔

لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔