کوئٹہ: صحافی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء

232

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ روز نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے مقامی صحافی کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

اغواء ہونے والے صحافی کی شناخت حماد علی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں انڈسٹریل تھانے کی حدود سے گھر کے سامنے سے اغواء کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد کالی رنگ کی گاڑی میں سوار تھے جبکہ شاہدین کا دعویٰ ہے کہ گاڑی میں پولیس اہلکار بھی سوار تھے۔

تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔