کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں، نظام زندگی مفلوج

230

کوئٹہ میں لہو جما دینے والی سردی میں گیس و بجلی غائب، شہری پریشان، معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئیں-

دوسری جانب متبادل ذرائع ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں ایل پی جی سوختنی لکڑی کوئلے کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے قیمت بھی بڑھا دی ہے سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں جبکہ منتخب نمائندے بھی صرف ترقیاتی فنڈز کے حصول تک محدود رہے ہیں جس کے باعث اندرون صوبہ تو کجا صوبے کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت مسائلستان بنا ہوا ہے-