کوئٹہ: شدید سردی میں گیس بحران

293

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری سردی سے بچنے اور خواتین امور خانہ داری کیلئے مہنگے داموں سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، شدید سردی جب درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گر چکا ہو کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی گیس میں فی کلو 70 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا نواحی علاقوں میں سوئی گیس مکمل غائب ہوگئی شہریوں نے سیلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے 210 روپے میں ملنے والی ایل پی جی فی کلو 280 کی ہوگئی،مختلف علاقوں جناح ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں رات کو گیس پریشر میں کمی اور بندش روز کا معمول بن چکا ہے، جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔