کوئٹہ: سبحان اور مسعود قیصرانی کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا – لواحقین

316

سبحان قیصرانی و کزن مسعودالرحمن قیصرانی کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔ ان خیالات کا اظہار جبری لاپتہ سبحان و مسعود کے لواحقین نے کیا

بھائی کے مطابق انہیں رواں سال سولہ جنوری کو لاپتہ کیا گیا جو گذشتہ دو ہفتوں سے جبری گمشدہ ہیں، جنکا ابھی تک کوئی حال احوال نہیں ہے۔

لواحقین نے کہا کہ سبحان قیصرانی کی دو سالہ بیٹی ماہنور بلوچ اپنے والد کے بغیر بے سکون و بیمار ہیں۔ جبکہ ہمارے گھر ماتم کا سماں و بے چینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دو بھائی اور دو کزن پہلے بھی جبری لاپتہ ہوئے تھے بعد ازاں ایک بھائی اور کزنوں کو رہاکیا گیا ایک بھائی کو گیارہ ماہ دس دن ٹارچر سیلوں میں اذیت دینے کے بعد عیسیٰ نگری بروری روڈ کوئٹہ میں سترہ جولائی دو ہزار سترہ کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظمیوں اور سیاسی اور طلباء جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ انکی پیاروں کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں تاکہ انکی زندگی بچ جائے۔